ایٹہ نگر،24دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر کرن رججو نے اروناچل پردیش حکومت سے انجینئرنگ کے 22سالہ طالب علم ہا تاما کی موت کی آزادانہ تحقیقات کرانے کو کہا ہے۔طالب علم آخری ہفتے راجستھان میں اپنے ہاسٹل کی عمارت سے گر کر ہلاک ہو گیاتھا۔وزیر داخلہ رججو نے کل نئی دہلی میں ریاست کے وزیر اعلی پیما کھانڈو اور فوڈ اینڈ سول سپلائی محکمہ کے پارلیمانی سیکرٹری مایو تاڈو کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ ہدایت دی۔وزیر نے ساتھ ہی معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔تاڈو نے مرکزی وزیر سے اپیل کی کہ وہ راجستھان حکومت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ایف ایس ایل رپورٹ شیئر کرنے کو کہے۔کھانڈو نے معاملے کو فوری طور پر مرکز اور راجستھان حکومت کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ڈاکٹر کے این مودی یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تاما کی 16دسمبر کوہاسٹل میں اپنے کمرے سے مشتبہ حالت میں گر کر موت ہو گئی تھی۔